0 / 0
1,46010/ذوالقعدۃ/1444 , 30/مئی/2023

صغیرہ گناہ بار بار کرنے سے کبیرہ گناہ بن جاتا ہے۔

问题: 130711

اسلام میں گناہوں کی دو قسمیں ہیں: کبیرہ گناہ، اور صغیرہ گناہ۔ میرا سوال یہ ہے کہ مشت زنی اور حیا باختہ فلمیں دیکھنا کبیرہ گناہ ہے یا صغیرہ ؟ نیز یہ بھی بتلائیں کہ اس گناہ کا جہنم میں کیا عذاب ہو گا؟

答案

感谢真主,祝福先知及其家人

ہر صاحبِ ایمان پر لازم ہے کہ ایسی تصاویر اور فلموں سے قطعی طور پر دور رہے جن سے شہوت بر انگیختہ ہوتی ہے، اور مشت زنی یا زنا کے لیے دل آمادہ ہوتا ہے، تا کہ ایسی تصاویر اور فلموں سے دوری انسان کو حرام کاموں میں ملوث ہونے سے دور رہنے کا ذریعہ بن جائے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایسی تصاویر اور فلمیں دیکھنے اور بار بار دیکھنے سے یہ کبیرہ گناہ بن جائے گا؛ کیونکہ کوئی صغیرہ گناہ بار بار کرنے سے وہ صغیرہ نہیں رہتا، چنانچہ اگر کوئی شخص یہ کام تسلسل سے کر رہا ہے تو وہ کبیرہ گناہ میں ملوث ہے، لیکن اگر کوئی شخص صرف ایک بار دیکھے یا اچانک کوئی ایسی چیز سامنے آ جائے تو پھر یہ صغیرہ ہو گا، یہی معاملہ مشت زنی کا ہے کہ اگر شہوت کی حدت کم کرنے کے لیے ایک بار کوئی کر لے تو امید ہے کہ اللہ تعالی اسے معاف فرما دے؛ کیونکہ یہ صغیرہ گناہ ہے، لیکن بار بار مشت زنی کرنا تو یہ کبیرہ گناہوں میں شامل ہے۔

سماحۃ الشیخ عبد اللہ بن جبرین رحمہ اللہ

Source

فضيلۃ الشيخ عبد اللہ بن جبرين رحمہ اللہ

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android