اس حدیث قدسی ( الاخلاص سرمن سری ، استودعتہ قلب من احببتہ من عبادی ) ( اخلاص میرے رازوں میں سے ایک راز ہے اسے میں اپنے بندوں میں سے اس کے دل میں رکھتا ہوں جسے اپنا محبوب بنا لوں ) کا کیا درجہ ہے ؟
0 / 0
9,82726/06/2003
حدیث ( الاخلاص سرمن سری ) کی صحت
سوال: 13246
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
یہ حدیث بہت ہی زیادہ ضعیف ہے یا پھر موضوع ہے ۔
اسے قزوینی نے اپنی " مسلسلات " میں روایت کیا ہے ، حافظ عراقی نے " تخریج احیاء علوم الدین " ( 4 / 365 ) میں کہاہے کہ :
حذیفہ رضي اللہ تعالی عنہ کی روایت سے قزوینی نے اپنی مسلسلات میں روایت کیا ہے اور اس کی سند میں احمد بن عطاء الھجیمی اور عبدالواحدبن زيد یہ دونوں راوی متروک ہیں ۔
اوردیلمی نے علی اور ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہم سے " مسند الفردوس " ( 3 / 187 ) میں روایت کیا ہے ۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی نے اس کے متعلق فتح الباری ( 4 / 109 ) میں حدیث واہ جدا کہا ہے ۔
واللہ تعالی اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد