ميرے والدين نے ميرے ليے گاڑى خريدى ہے، اور اب تك اس كى قيمت فائدہ كے ساتھ ادا كر رہے ہيں، كيا يہ گاڑى استعمال كرنى جائز ہے كہ نہيں، يہ علم ميں رہے كہ ميرے والدين اب تك رقم ادا كر رہے ہيں ؟
جب سود سے خريدارى ہو چكى ہے اور اسے واپس كرنا ممكن نہيں ہے، تو آپ كے ليے يہ گاڑى استعمال كرنا ممكن ہے، ليكن اپنے والدين كو يہ نصيحت كريں اور انہيں يہ بتائيں كہ سود كے ساتھ خريدارى كرنى حرام ہے، تا كہ وہ دوبارہ ايسا كام نہ كريں.
واللہ اعلم .