0 / 0

کیا خاوند ہمبستری سے قبل فوت ہو جانے والی اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟

سوال: 157925

ہمبستری سے قبل میاں بیوی میں سے کوئی فوت ہوجائے تو کیا ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

پہلی بات:

سوال نمبر (14016)کے جواب میں بیان ہوچکا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں۔

دوسری بات:

خاوند اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے، چاہے اسکے ساتھ ہمبستری ابھی تک نہ کی ہو؛ کیونکہ وہ اسکی اب بھی بیوی ہےجسکی دلیل یہ ہے کہ فوت ہونے کے بعد دونوں ایک دوسرے کے وارث بنتے ہیں۔

“البحر الرائق” شرح ” كنز الدقائق ” (2/188) میں ہے کہ :”بیوی اپنے خاوند کو غسل دے سکتی ہے، چاہے اسکے خاوند نے اسکے ساتھ ہمبستری کی ہو یا نہ کی ہو۔۔۔” انتہی۔

اور “التاج والإكليل” شرح ” مختصر خليل” (3/8)میں ہے کہ: “میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں، چاہے خاوند نے ہمبستری کی ہو یا نہ کی ہو۔۔۔ کیونکہ شرعی نکاح کی وجہ سے ہمبستری سے قبل ہی وہ ایک دوسرے کے وارث بن چکے ہیں” انتہی

بہوتی رحمہ اللہ کہتے ہیں: “میاں بیوی ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں، چاہے ان میں سے کسی کی وفات ہمبستری سے پہلے ہی کیوں نہ ہو جائے۔۔۔” انتہی ۔

دیکھیں: “كشاف القناع” (2/89)

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android