0 / 0

ایک لڑکی کی بہن منگولین یعنی پیدائشی کم عقل ہے، تو کیا روزے نہ رکھنے پر کفارہ لازم ہو گا؟

Question: 187093

میری ایک بہن (Down syndrome) بیماری سے متاثر ہے، وہ اس سال کے آغاز میں بالغ ہوئی ہے، لیکن وہ روزے نہیں رکھ سکتی، تو کیا ہم اس کی طرف سے فدیہ ادا کریں؟ یا پھر کیا کریں؟ اور فدیے کی مقدار کتنی ہوگی؟

Texte de la réponse

Louanges à Allah et paix et bénédictions sur le Messager d'Allah et sa famille.

اول:

منگولین پن یا (Down syndrome) ڈاون سینڈروم بچوں کو لاحق ہونے والا مرض ہے، اس میں بچے عقلی اور جسمانی طور پر صحیح نشو و نما نہیں پاتے، اس بیماری کی کچھ علامات یہ ہیں: ایسے بچوں کی آنکھیں تنگ، گردن اور ہاتھ چھوٹے ہوتے ہیں، نیز پٹھے ڈھیلے ہوتے ہیں۔

دوم:

روزہ واجب ہونے کے لئے عقل شرط ہے؛ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے: (تین لوگ مرفوع القلم ہیں: مجنون ، یا جس کی عقل ماری گئی ہو یہاں تک کہ اسے افاقہ ہو جائے۔ سویا ہوا شخص یہاں تک کہ بیدار ہو جائے، اور بچہ یہاں تک کہ بالغ ہو جائے) اس حدیث کو ابو داود : (4399) نے روایت کیا ہے اور البانی نے اسے صحیح سنن ابو داود میں صحیح قرار دیا ہے۔

اگر آپ کی بہن عقلی طور پر اتنی کم عقل ہے کہ اس کو شعور اور تمیز نہیں ہے، نہ ہی شرعی احکامات کو سمجھتی ہے تو ایسی حالت میں اس پر روزے اور ان کی قضا واجب ہی نہیں ہے، نہ ہی آپ پر اس کی طرف سے فدیہ دینا لازم ہے؛ کیونکہ وہ مکلف ہی نہیں ہے۔

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں:
“ہر وہ شخص جو ذی عقل نہیں ہے تو وہ مکلف بھی نہیں ہے، اس پر نماز، روزہ جیسا دین کا کوئی بھی فریضہ واجب نہیں ہے، نہ ہی اس کے روزوں کے عوض فدیہ واجب ہے، یعنی اس پر شریعت کا کوئی بھی حکم لاگو نہیں ہوتا۔ صرف وہی لاگو ہوں گے جنہیں استثنا حاصل ہے، مثلاً: مالی واجبات وغیرہ” ختم شد
 واللہ اعلم

Source

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android