0 / 0
6,41011/03/2007

بغير شہوت مذى نكلتى رہنا

سوال: 2075

ايك شخص نے نماز ادا كى اور نماز كے بعد عضو تناسل پر مذى محسوس كى ايسا كئى بار ہوتا رہتا ہے، تو كيا وہ نماز دوبارہ ادا كرےگا ؟
اور اس كى طہارت نماز كس طرح ہوگى، اور اس كے ليے نماز باجماعت ادائيگى كا حكم كيا ہے، كيونكہ بغير شہوت ہى منى نكلتى رہتى ہے، اور پيشاب كے بعد بھى ايسا ہوتا ہے، اور وہ اپنے لباس كا كيا كرے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

مسلسل پيشاب كى بيمارى كى طرح يہ بھى ہميشہ وضوء قائم نہ رہنے والا شمار ہوگا، اس ليے اسے ہر نماز كے ليے وضوء كرنا ہوگا، كيونكہ مذى نواقض وضوء ہے، اس ليے كہ يہ سبيلين يعنى پيشاب اور پاخانہ والى جگہ ميں ايك جگہ سے خارج ہوتى ہے.

اگر دوران نماز اس كى مذى خارج ہو جائے تو وہ نماز نہيں لوٹائيگا اور نہ ہى نماز توڑے گا كيونكہ اس كے اختيار كے بغير مذى خارج ہوئى ہے اور نہ ہى اس سے اس كا لباس نجس ہوا ہے، جبكہ وہ نماز ميں ہو، ليكن اگر نماز كے بعد خارج ہو تو اسے دوسرى نماز كےوقت كے ليے نيا وضوء كرنا ہو گا، اور وہ بعد والى نماز كے ليے اپنا لباس بھى پاك صاف كريگا، اور انڈر وئير وغيرہ پہن كر اسے پھيلنے سے روكنے كى كوشش كرے، حتى كہ اس كا لباس گندا نہ ہو.

( اور ومقتدى كى طرح نماز باجماعت ادا كر سكتا ہے، ليكن اس حالت ميں لوگوں كى امامت نہيں كرا سكتا، كيونكہ اس كى طہارت ميں نقص ہے) اسے اپنا علاج كرانے كى كوشش كرنى چاہيے.

واللہ اعلم .

ماخذ

من كتاب اللؤلؤ المكين من فتاوى ابن جبرين

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android