0 / 0

كيا كمپنى كى مشہورى والى اشياء ملازم ركھ سكتا ہے

سوال: 2097

مجھے يہ بتائيں كہ جس كمپنى ميں ہم ملازم ہيں اس كى مشہورى والى بعض اشياء ( مثلا فائليں، اور قلميں وغيرہ الخ ) جو ہميں مفت حاصل ہوتى ہيں ہم خود يا ہمارے دوست و احباب ركھ سكتے ہيں، كيا يہ حلال ہيں ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

جس كمپنى ميں آپ ملازم ہيں اگر اس نے يہ اشياء آپ كو اپنى ملكيت ميں لانے كے ليے دى ہيں تو يہ اشياء لينے اور استعمال كرنے ميں كوئى حرج نہيں، ليكن شرط يہ ہے كہ يہ اشياء مباح اور جائز ہوں.

اور اگر كمپنى نے آپ كو يہ اشياء كمپنى سے باہر دوسرے لوگوں ميں مشہورى اور تقسيم كے ليے دى ہيں تو پھر اس حالت ميں آپ كا ان اشياء ميں كوئى حق نہيں، ليكن اگر وہ آپ كو اس كى اجازت دے ديں تو پھر جائز ہيں.

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android