داؤن لود کریں
0 / 0

برہنہ حالت میں سونا

سوال: 21388

کپڑوں کے بغیر سونے کی کوئی ممانعت ہے؟ چاہے بیوی کیساتھ سونا ہو؟
? نوٹ: میری مراد دوران جماع نہیں ہے، بلکہ روزانہ عام نیند مراد ہے، اللہ آپکو جزائے خیر دے۔

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ستر پوشی ہر حال میں کرنا واجب ہے، جہاں ضرورت ہو وہاں ستر کھولا جاسکتا ہے، جیسے کہ غسل کرتے ہوئے، یا جماع کے دوران، اور قضائے حاجت کے وقت، چنانچہ جہاں ضرورت نہ ہو تو ستر پوشی کرنا واجب ہے؛ اسکی دلیل بہز بن حکیم اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! ہم اپنی شرمگاہ کو کس کس سے چھپائیں؟ آپ نے فرمایا: (اپنے ستر کو بیوی یا لونڈی کے علاوہ ہر شخص سے چھپاؤ) انہوں نے پوچھا: اگر آدمی مردوں کے ساتھ ہوتو؟ آپ نے فرمایا: (جتنا ہوسکے کوشش کریں کہ آپکے ستر کو کوئی نہ دیکھے) پھر پوچھا: اگر کوئی آدمی اکیلا ہو تو؟ آپ نے فرمایا: (علیحدگی میں اللہ کا زیادہ حق بنتا ہے کہ اُس سے حیا کی جائے) اسے ترمذی (2769) وغیرہ نے روایت کیا ہے۔

مذکورہ بالا حدیث کے مطابق شرمگاہ ڈھانپے بغیر سونا جائز نہیں ہے، چاہے بیوی کیساتھ سونا ہو، یا اکیلے، شرمگاہ کو صرف ضرورت کے وقت ہی کھولا جاسکتا ہے۔

واللہ اعلم .

ماخذ

جواب از: ڈاکٹر احمد الخلیل

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android