0 / 0

حج تمتع میں عمرہ اورحج کے مابین کسی دوسرے کی جانب سے عمرہ کرنے کا حکم

سوال: 21469

میں نے اس برس حج تمتع کی ادائيگي کی ، توکیا کسی شخص کے لیے جائز ہے کہ وہ حج اورعمرہ کے مابین کسی دوسرے کی جانب سے عمرہ کی ادائيگي کرلے ( میں تنعیم جاکروہاں سے احرام باندھ لوں ) ؟
مجھے یہ کہا گيا کہ ایسا کرنا جائز نہيں ، لیکن میں ایسے لوگوں کوجانتا ہوں جنہوں نے حج تمتع کیا اوراورانہوں نے اپنے حج اورعمرہ کے مابین دوسروں کی جانب سے کئي ایک عمرے بھی کیے ، اوراسی طرح انہوں نےاپنے لیے نفلی عمرہ بھی کیا ،توکیا ایسا کرنا جائز ہے کہ نہيں ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

یہ جائزتوہے لیکن سنت نہیں ، بلکہ سنت طریقہ تویہ ہے کہ وہ ایک سفر میں کئي ایک عمرے تکرارکے ساتھ نہ کرے ، بلکہ اسے ایک ہی کام کافی ہے ، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل بھی یہی ہے ۔

لیکن جس شخص کے لیے وہ عمرہ کرنا چاہتا ہے اس میں بہتر اورافضل تویہ ہے کہ وہ اس کے لیے دعا کرے ، اوراس میں یہی افضل بھی ہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ خالد المشیقح

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android