قيديوں كا اپنى بيركوں ميں ہى امام كے پيچھے لاؤڈ سپيكر كے ذريعہ نماز ادا كرنے كا حكم كيا ہے ؟
قيديوں كا اپنى بيركوں ميں ہى نماز جمعہ ادا كرنے كا حكم
سوال: 22114
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
كبار علماء كميٹى كا فتوى ہے كہ:
قيدى اپنى بيركوں ميں ہى لاؤڈ سپيكر كے ذريعہ ايك ہى امام كے پيچھے نماز ادا نہيں كرسكتے، كيونكہ ان كے ليے نماز جمعہ ميں جانا ممكن نہ ہونے كى بنا پر ان پر نماز جمعہ واجب نہيں، اور اس كے علاوہ اور اسباب كى بنا پر بھى.
ليكن اگر ان كے ليے جيل كى مسجد ميں نماز جمعہ كے ليے جانا ممكن ہو اگر وہاں نماز جمعہ ہوتى ہو تو وہ جماعت كے ساتھ نماز جمعہ ادا كرينگے وگرنہ ان سے نماز جمعہ ساقط ہو كر ظہر كى نماز رہ جائےگى، اگر ان كے ليے مسجد يا ايك جگہ پر نماز ادا كرنے كے ليے جمع ہونا ممكن نہ ہو تو ہر مجموعہ نماز پنجگانہ اپنى بيرك كے اندر ہى باجماعت نماز ادا كرے گا.
ماخذ:
ديكھيں: كتاب مجموع فتاوى و مقالات فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 12 / 345 )