داؤن لود کریں
0 / 0

مسلمان شخص كى حاملہ عيسائى بيوى كہاں دفن كى جائے گى

سوال: 22156

مسلمان شخص سے حاملہ نصرانى عورت كہاں دفن كى جائے گى ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

شيخ الاسلام ابن
تيميۃ رحمہ اللہ تعالى سے مندرجہ ذيل سوال كيا گيا:

ايك مسلمان شخص كى عيسائى بيوى فوت
ہوگئى جس كے پيٹ ميں سات ماہ كا بچہ ہے، تو كيا اسے مسلمانوں كے قبرستان ميں دفن
كيا جائےگا، يا عيسائيوں كے قبرستان ميں؟

ان كا جواب تھا:

وہ مسلمانوں كے قبرستان ميں دفن نہيں
كى جائےگى، اور نہ ہى عيسائيوں كے قبرستان ميں، كيونكہ مسلمان اور كافر جمع ہيں،
لھذا نہ تو كافر مسلمانوں كے ساتھ اور نہ ہى مسلمان كافروں كے ساتھ دفن ہوگا، بلكہ
اسے عليحدہ دفن كيا جائےگا، اور اس كى پشت قبلہ كى طرف كى جائےگى، كيونكہ بچے كا
منہ اس كى پشت كى طرف ہے، اور جب اسےاس طرح دفن كيا جائےگا تو بچے كا منہ قبلہ رخ
ہوگا، اور بالاتفاق علماء كرام بچہ اپنے والد كے اسلام كى بنا پر مسلمان ہوگا،
اگرچہ اس كى ماں كافرہ ہى ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال وجواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android