داؤن لود کریں
0 / 0

سفراورخلوت والے محرم میں معتبرشروط

سوال: 22369

کیا محرم کا معاملہ عمرپرمتوقف ہے ؟ یعنی کسی محدد عمر کےبعد ( مثلا نوبرس تک یا نوسے دس برس یا سترسالہ یا اسی سالہ الخ ) محرم کی شروط لاگو ہوتی ہیں ؟

جنازہ میں محرم کا حکم کیا ہے ؟ ( یعنی جنازہ کی زيارت کرنے میں الخ ) کیا وہی شروط اس پربھی لاگو ہونگی ؟مہربانی فرماکراس کی وضاحت کریں ۔

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اس سوال میں دونقاط بیان ہوئے ہیں :

اول : کسی شخص کی معتبر عمر تا کہ وہ عورت کا محرم بن سکے ۔

اس کے بارہ میں یہ ہے کہ : وہ محرم جس کے ساتھ عورت سفر کرسکتی ہے اس میں ان
شروط کا ہونا ضروری ہے : ( مسلمان ہو، مرد ہو ، بالغ ہو ، عاقل ہو ) اس پرابدی حرام
ہو جس طر ح کہ والد ، بھائی ، رضا‏عی بھائي ، سسر ۔۔۔الخ

اوراجنبی عورت سے خلوت کے بارہ میں ( ملک کے اندر ) بالغ یا بڑی عمر جس سے حیاء
آتی ہو کی موجودگي میں ہوسکتی ہے ، اس میں چھوٹا بچہ کافی نہيں اوراسی طرح کسی
دوسری عورت یا مرد کی موجودگی میں ایک شرط سے ہوتی ہےکہ جب کوئي شک نہ ہو اورخطرے
سے امن ہو ۔

دیکھیں : الفتاوی الجامعۃ للمراۃ ( 3 / 935 – 938 ) ۔

امام نووی رحمہ اللہ تعالی ( 9 / 109 ) میں کہتےہیں :

جب کوئی اجنبی شخص اجنبی عورت سے تیسرے کے بغیر خلوت کرے توعلماء کرام اس کی
حرمت پرمتفق ہیں ، اوراسی طرح اگر اس کے ساتھ چھوٹی عمرکا بچہ ہوجس سے شرم نہ آتی ہوتوحرام
خلوت زائل نہيں ہوتی ۔

اورشیخ محمد بن ابراھیم رحمہ اللہ تعالی کہتے ہيں :

جس شخص سے خلوت زائل ہوسکتی ہے اسے بڑی عمرکا ہونا ضروری ہے لھذا بچہ کی موجودگي
کافی نہيں ہوگی ، اوربعض عورتیں جویہ گمان کرتی ہيں کہ جب ان کے ساتھ کوئي بچہ ہو
توخلوت زائل ہوجاتی ہے ان کا یہ گمان غلط ہے ۔ دیکھیں : مجموع الفتاوی ( 10 / 52 )
۔

اور رہا مسئلہ عورتوں کا قبرستان کی زيارت کرنے کا تواس میں علماء کرام کا صحیح
قول یہی ہے کہ عورتوں کےلیے قبروں کی زيارت کرنا جائزنہیں ، آپ اس کی تفصیل دیکھنے
کے لیے سوال نمبر ( 8198
) اورسوال نمبر ( 14522
) کے جوابات کا مطالعہ ضرور کریں ۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گوہيں کہ وہ ہمیں ظاہری اورباطنی فحاشی سے بچا کررکھے ،
آمین ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الشيخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android