0 / 0
13,62704/04/2004

اللہ تعالی کے اسماء وصفات میں فرق

प्रश्न: 22642

اللہ تعالی کے اسماء و صفات میں کیا فرق ہے ؟

उत्तर का पाठ

अल्लाह की हमद, और रसूल अल्लाह और उनके परिवार पर सलाम और बरकत हो।

اللہ تعالی اسماء وہ ہیں جو کہ اللہ تعالی کی ذات پر بمعہ صفات کمال جو کہ اس کے ساتھ قائم ہیں پر دلالت کریں مثلا العلیم، الحکیم، السمیع ، البصیر ، تو یہ اسماء اللہ تعالی کی ذات اور اس کے ساتھ علم اور حکمت اور سمع وبصر پر دلالت کرتے ہیں ۔

تو اس طرح اسم دو امور پر دلالت کرتا ہے اور صفت صرف ایک امر پر ۔

اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ صفت اسم صفت کو متضمن ہے اور صفت اسم کو مستلزم ہے ۔

اسماء اور صفات میں سے جو بھی اللہ تعالی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اس پر ایمان لانا واجب ہے جو کہ اللہ تعالی کے لائق اور اس کے شایان شان ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی ایمان ہونا چاہۓ کہ اللہ سبحانہ وتعالی جس طرح اپنی ذات میں مخلوق کے مشابہ نہیں اسی طرح وہ اپنی صفات میں بھی مخلوق کے مشابہ نہیں ۔

فرمان باری تعالی ہے :

( آپ کہہ دیجۓ کہ وہ اللہ تعالی ایک ہے اللہ تعالی بے نیاز ہے نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے ) الاخلاص / 1 -4

اور اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

( اللہ تعالی جیسی کوئی چیز نہیں ( نہ ذات میں نہ صفات میں ) اور وہ سننے والا دیکھنے والا ہے )

اور اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے ۔

اللہ تعالی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل اور صحابہ کرام پر رحمتیں نازل فرمآئے ، آمین .

स्रोत

فتاوی الشیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android