داؤن لود کریں
0 / 0

عورت کا کسی اجنبی شخص کے ساتھ سواری کرنا۔

سوال: 26258

بچوں کیلئے جانوروں اور انسانوں کی تصاویر والے کپڑے خریدنے کا کیا حکم ہے؟

ایک لڑکی اپنے بہنوئی اور بہن کےہمراہ گاڑی میں سواری کرتی ہےیا اپنے دیور کے ساتھ اپنی ساس کے ہمراہ سواری کرتی ہے تو اسکا کیا حکم ہے؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں

کپڑوں کے متعلق جس میں تصاویر ہوں یہ
چھوٹے بڑے مرد اور خواتین سب کیلئے حرام ہے، آپ سوال نمبر (10439)
کا مطالعہ کریں۔

کسی خاتون کے اجنبی مرد کے ساتھ
سواری کرنے کی دو حالتیں ہو سکتی ہیں:

پہلی: کہ خاتون اکیلی مرد کے ساتھ
سوار ہو، تو یہ بالکل حرام ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا: (کوئی
شخص بھی کسی خاتون کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے، کیونکہ ان میں تیسرا شیطان ہوگا) اسے
احمد اور ترمذی نے اپنی سنن 2091 میں روایت کیا ہے اور یہی روایت صحيح الجامع: 2546
میں ہے۔

مزید تفصیل کیلئے: سوال نمبر(2986)
کا مطالعہ کریں

دوسری حالت یہ ہے کہ خاتوں کے ساتھ
دیگر خواتین بھی اجنبی مرد کے ساتھ سوار ہوں، تو یہ حالت دو شرائط کے ساتھ جائز ہے:

1- مرد امانت دار ہو۔

2- اور سفر نہ ہو، یعنی شہر کے اندر
اندر رہے ، اور اگر سفر پر جانا ہے تو یہ حرام ہوگا، کیونکہ بغیر محرم کے سفر کرنا
درست نہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (کسی بھی مسلمان عورت کیلئے جائز نہیں
ہے کہ ایک رات سے زیادہ کا سفر بغیر محرم کے کرے) بخاری (1088) اورمسلم (1339) یہ
الفاظ مسلم کے ہیں۔

اس لئے لڑکی اپنے بہنوئی اور بہن
کےہمراہ گاڑی میں سواری کرےیا اپنے دیور کے ساتھ اپنی ساس کے ہمراہ سواری کرے تو اس
میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اس میں کسی قسم کا فتنہ نہ ہو۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android