داؤن لود کریں
0 / 0
763805/11/2002

دن کے وقت رمضان کے چاند کا علم ہوا توروزہ رکھ لیا

سوال: 26813

ہمارے بعض مسلمان بھائيوں کورمضان کے چاندنکلنے کا علم نہ ہوسکا لیکن طلوع شمس کے بعد انہيں پتہ چلا کہ چاند تو نظر آچکا ہے لھذا انہوں نے اپنا روزہ پورا کیا ، توکیا یہ روزہ کافی ہوگا یا کہ انہیں بعد میں پھر رکھنا ہوگا ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اس دن کچھ نہ کھا پی کر اچھا کیا لیکن انہیں اس دن کے بدلے میں روزہ رکھنا ہوگا ۔

دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 245 ) ۔

اس دن کے روزے کی قضاء کا سبب یہ ہے کہ انہوں نے رات کو روزے کی نیت نہیں تھی اس لیے روزہ رکھنا ہوگا کیونکہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( جو کوئی بھی فجر سے قبل روزے کی نیت نہيں کرتا اس کا روزہ نہيں )

مسند احمد ( 6 / 287 ) سنن ابوداود حدیث نمبر ( 2454 ) سنن ترمذی حدیث نمبر ( 730 ) سنن نسائي حدیث نمبر ( 2331 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح ابوداود ( 2143 ) میں اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android