میں اپنے دوست واحباب کوروزانہ قرآن وسنت سے پرحکم جملے اوراقوال زریں ارسال کرتا ہوں ، توکیا ممکن ہے کہ آپ بھی کچھ اس میں تعاون فرمائيں ؟ کیونکہ ان پران کی بہت اچھی تاثیر ہے لھذا میں چاہتا ہوں کہ یہ سلسلہ چلتا رہے ۔
دوست واحباب کوبھیجنے کے لیےپرحکم اسلامی اقوال زریں
سوال: 3007
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
بھائ صاحب اللہ تعالی آپ کواللہ تعالی کےدین میں دعوتی کام کا اجرثواب نصیب کرے کہ آپ ان پرحکم اسلامی اقوال زریں اورجملوں کےساتھ انہیں وعظ ونصیحت اوریاددھانی کراتے ہیں ۔
ذیل میں ہم کتاب وسنت اورمسلمان اہل حکم وعقل ودانش کے اقوال سے ماخوذ کچھ پرحکم اقوال اورجملوں کی فھرست پیش کرتے ہیں :
قرآن مجید سے ليے گۓ جملوں کو ہم ( ) اس بریکٹ میں لکھیں گے اورسنت نبویہ سے لیے گۓ جملوں کو اس علامت " " نص کے مابین لکھیں گے اورباقی اقوال وجملوں کوبغیرکسی علامت کے ذکر کیا جاۓ گا ۔
( جب کہوتوعدل وانصاف کی بات کرو )
( صبراورنماز سے مدد حاصل کرو )
( لوگوں کواچھی بات کہو )
( جب معاھدہ کرو تواللہ تعالی کے معاھدہ کوپورا کرو )
( اللہ کا حکم ہے کہ امانتيں امانت والوں کوواپس کرو )
( اپنا ہاتھ گردن سے بندھا ہوانہ رکھ اورنہ ہی اسے بالکل کھول دے )
( کھاؤ پیئو اورفضول خرچی سے بچو )
( زاد راہ حاصل کرو سب سے بہتراوراچھا زاد راہ تقوی ہے )
( جوشخص اللہ ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا اوراسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہیں ہوتا )
( جوشخص اللہ تعالی پرتوکل کرے اللہ تعالی اسے کافی ہوگا )
( رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے )
( محبوب ترین چيزہی خرچ کرنے سے نیکی حاصل ہوتی ہے )
( ہمیں اللہ تعالی کافی ہے اوروہ اچھا کارساز ہے )
( زمین میں اکڑ کرنہ چلو )
( لوگوں سے اپنے منہ کونہ پھیر )
( اپنی رفتارمیں میانہ روی اختیارکراور آواز پست رکھ )
( اوراحسان کرکے زیادہ لینے کی کوشش نہ کر )
" اللہ کی حفاظت کرو اللہ تمہاری حفاظت کرےگا "
" جب بے حیا ہوجاؤ توجومرضی کرو "
" اپنی خوراک پاکیزہ وحلال کرو تمہاری دعا قبول ہوگی "
" جہاں بھی ہواللہ سے ڈرتے رہو "
" برائ ہوجاۓ تواسے ختم کرنے کے لیے نیکی کرو "
" لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آؤ "
" حرام کردہ اشیاء سے بچوسب سے زيادہ عبادت گزاربن جاؤ گے "
" اللہ تعالی کی تقسیم پرراضي رہو تم سب سے مالدار ہوجاؤ گے "
" لوگوں کے لیے بھی وہی پسندکروجواپنے پسندکرتے ہو "
" زیادہ نہ ہنسو یہ دل کومردہ بنا دیتا ہے "
" ظلم قیامت کے اندھیروں میں سے ہے "
" اللہ سے ڈرو اوراپنی اولاد میں عدل سے کام لو "
" آگ سے بچواگرچہ کھجورکے کچھ حصہ سے ہی "
" مظلوم کی آہ سے بچو "
" میزان میں سب سے رزنی اخلاق حسنہ ہيں "
" تاخراورآرام اللہ کی جانب سےاورجلدبازي شیطان کی جانب سے ہے "
" قلت مال حساب وکتاب میں کمی کا باعث ہے "
" غصہ نہ کروتوجنت ملے گی "
" ہمیشہ کیے جانے والے اعمال اللہ تعالی کومحبوب ترین اعمال ہیں اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو "
" اللہ تعالی کی محبوب ترین جگہ مساجد ہیں "
" اللہ تعالی کی مبغوض ترین جگہ بازارہيں "
" اللہ تعالی کووہ کھانا محبوب ہے جس پرہاتھ زیادہ ہوں " یعنی کھانےوالے زیادہ ہوں ۔
" اللہ تعالی کوبندے کی محبوب ترین کلام سبحان اللہ وبحمدہ ہے "
" لوگوں میں سے اللہ کومحبوب ترین وہ ہے جولوگوں کوسب سے زيادہ نفع دے "
" اللہ تعالی کومحبوب ترین عمل مسلمان کوحاصل ہونے والی خوشی ہے "
" جوغصہ سے باز رہتا ہے اللہ تعالی اس کے عیوب کی پردہ پوشی کرتا ہے "
" برااخلاق اعمال کواس طرح خراب کرتا ہے جس طرح سرکہ شھد کو "
" اللہ تعالی کومحبوب ترین اخلاق حسنہ کامالک شخص ہے "
" دنیا سے بچ کررہو کیونکہ یہ سبزباغ ہے "
" اپنی زبان کی حفاظت کرو "
" مونچھیں کٹاؤ اورداڑھی بڑھاؤ "
" امانت والے کی امانت واپس کرو "
" اپنے خائن سے خیانت مت کرو "
" اللہ تعالی سے قبولیت کے یقین کے ساتھ دعامانگو "
" نفرت نہیں خوشخبری پھیلاؤ "
" مشکلات نہیں آسانی پیداکرو "
" دائیں ہاتھ اوراپنے سامنے سے کھاؤ "
" جب اللہ تعالی مال دے تواللہ کی نعمت کا اثرآپ پردیکھا جانا چاہیۓ "
" تمہارے جب کسی قوم کا عزت والا آۓ تواس کی عزت واحترام کرو "
" اگرتم آنے والے کے دین اوراخلاق کوپسند کرتے ہوتو اس کی شادی کردو "
" جب اللہ تعالی کسی گھروالوں سے بھلائ چاہتا ہے توان میں نرمی پیدا کردیتا ہے "
" جب کسی سے براسلوک کربیٹھو توپھراچھا سلوک کرو "
" جب کسی چيزکا کھٹکا پیدا ہوجاۓ تواسے ترک کردو "
" فیصلہ عدل کےسے کرو "
" جب گھرمیں داخل ہوتوگھروالوں کوسلام کرو "
" جب تمہیں اللہ کی یاد دلائ جاۓ توغلط کاموں سے رک جاؤ "
" جب اللہ تعالی کی طرف سے تمہیں بغیرطمع ولالچ اورمانگے رزق ملے تولےلو "
" جب اللہ تعالی سے مانگو توجنت الفردوس کا سوال کرو "
" جب تمہيں اپنی نیکی اچھی لگے اوربرائ بری محسوس ہوتوآپ مومن ہیں "
" جب اذان سنو تواللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کرو "
" جب اذان سنو توجواب میں موذن کی طرح تم بھی کہو "
" جب تم میں سے کسی کوغصہ آجاۓ تووہ خاموشی اختیارکرے "
" آدمی کوغصہ آجاۓ تواعوذباللہ کہنے سے غصہ جاتا رہے گا "
" جب کسی نے منافق کواے میرے سردار کہا تواس نےاپنے رب کوغضب دلایا "
" جب تم نماز پڑھوتوالوداعی نماز پڑھو "
" جب وضوء کرواورلباس پہنوتودائيں طرف سے شروع کرو "
" جب اپنے کسی مسلمان بھائ کوملوتواسے سلام کہو "
" اپنی نماز میں موت کویاد رکھو "
" تم اہل زمین پررحم کرو تم پرآسمان والارحم کرے گا "
" دنیاسے زھد اختیارکرواللہ تمہیں اپنامحبوب بنا لے گا "
" اللہ سےحیاء کرو جس طرح کہ حیاء کرنے کا حق ہے "
" سراوراس میں جوکچھ ہے " اس کی حفاظت کرو
" پیٹ وغیرہ " کی حفاظت کرو
" اپنی ضروریات کی کامیابی کے لیے رازداری سے تعاون حاصل کرو "
" جس پربھی نعمت کی گئ اس سے حسد کیا جاتا ہے "
" وضوء کی حفاظت مؤمن ہی کرتا ہے "
" سلام کرنے میں بخل کرنے والا سب سے زیادہ بخیل ہے "
" نمازمیں رکوع سجود مکمل نہ کرکے نمازکی چوری کرنےوالا سب سے بڑا چورہے "
" سفارش کرو اجرملےگا "
" لوگوں میں سے اللہ سب سے زیادہ اللہ تعالی کا مشکور وہی ہے جولوگوں کا بھی شکریہ ادارکرتا ہے "
" تکبرخوبصورتی کی آفت ہے "
" اسراف وفضول خرچی سخاوت کی آفت ہے "
" فخر حسب ونسب کی آفت ہے "
نسیان علم کی آفت ہے
" جوتمہیں محروم رکھے اسے دو "
" قطع رحمی کرنے والے سے صلہ رحمی کرو "
" ظلم کرنے والے کومعاف کردو "
اللہ تعالی اس پررحم کرے جس نے اچھی بات کہی تواس کے لیے غنیمت ہے یا پھر خاموشی اختیارکی توبچ گیا
شراب ( نوشی ) ہرشراوربرائ کنجی ہے
بہت جلدفتوی دینے کی جرات آگ میں جانے کی جرات ہے
فقراء سے محبت کرواوران کواپنے ساتھ بٹھاؤ
عفو درگزرمیں غلطی کرنا سزا میں غلطی کرنے سے بہترہے غصہ کی حالت میں فیصلہ نہ کرو
اگرکسی کی عیب جوئ کرنےلگو ہوتواپنے عیب یاد کرو
جب کوئ گناہ کربیٹھو تو استغفر الله کہو
جب کوئ نعمت ملے تو الحمد لله کہو
جب کوئ مصیب آۓ تو إنا لله وإنا إليه راجعون پڑھو
صدقہ وخیرات سے رزق کا نزول طلب کرو
" کھانا کھلایا اوراچھی کلام کیا کرو "
" نمازکی اقامت اوربارش کے نازل ہوتے وقت دعا کی قبولیت مانگو "
مؤذن روزقیامت سب سے زيادہ لمبی گردن والے ہوں گے
" اللہ تعالی کی عبادت اس طرح کروکہ تم اسے دیکھ رہے ہو "
" لوگوں میں سب سے عاجز ( بدبخت )وہ ہے جودعا کرنے سے عاجزہو "
" مزدورکی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے قبل اداکرو "
" اونٹ کوباندھ کراللہ پرتوکل کرو "
" اپنی زندگی کواپنی موت سے قبل غنیمت جانو "
" اپنی صحت کواپنی بیماری سے قبل " غنیمت جانو
" اپنی فراغت کومشغولیت سے قبل غنیمت جانو "
" اپنی مالداری کوفقر سے قبل غنیمت جانو "
" اپنی جوانی کوبڑھاپے سے قبل غنیمت جانو "
" سب سے افضل ذکر لا إله إلا الله ہے "
" سب سے افضل صدقہ قلیل المال کی کوشش ہے "
" (دینے ) اوپروالا ہاتھ نیچے( لینے ) والے سے بہتر ہے "
سب سے اچھی کمائ صحیح و صاف شفاف تجارت ہے
" مومنوں میں سب سے افضل اخلاق حسنہ کا مالک ہے "
" مھاجرین میں سب سے بہترمھاجروہ ہے جس نےاللہ تعالی کی منع کردہ اشیاء کوترک کردیا "
"افضل جھاد وہ ہے جس نےاللہ تعالی کی ذات میں اپنے نفس سے جھادکیا "
" ہرمہینہ میں قرآن مجید پڑھو "
" قرآن مجید پڑھا کر کیونکہ وہ روزقیامت قرآن پڑھنے والوں کی شفارش کرے گا "
" عافیت کی دعابکثرت مانگا کرو "
" ابن آدم کی سب سے زيادہ خطائيں اس کی زبان میں ہیں "
" لا حول ولا قوة إلا بالله بکثرت پڑھا کرو کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے "
" لذتوں کوختم کردینے والی موت کوبکثرت یاد کیا کرو "
" نظریں نیچی رکھواورشرمگاہوں کی حفاظت کرو "
" جومحبت والفت نہیں کرتا اورنہ ہی اس سے کوئ کرتا ہے اس میں کوئ خیروبھلائ نہیں "
" والدہ کا لازمی احترام کرو کیونکہ اس کے پاؤں تلے جنت ہے "
" اسلام پہلے سب گناہ ختم کردیتا ہے "
" ہربدعت گمراہی اورہرگمراہی جہنم میں ہے "
" اپنی زبان کی حفاظت کرو اورتیرا گھرکشادہ ہونا چاہیۓ اوراپنی غلطیوں اورگناہوں پررویا کر "
" صلہ رحمی میں سب سے پہلے آپ کی والدہ پھرآپ کی والدہ پھر اس کے بعد آپ کا والد اورپھردوسرے قریبی حق دار ہيں "
" مسکین کوکھانا کھلایا کرواور یتیم کے سرپرہاتھ رکھا کرو "
" بھلائ اورخیرکی راہنمائ کرنے والے اس کے فاعل کی طرح ہی ہے "
یہ کچھ بلیغ و نفع منداور پرحکمت اوراصول قواعد کے جامع کلمات واقوال ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان سے نفع نصیب فرماۓ ،۔
اگریہ بھی ارسال کرنے کے بعد ختم ہوجائيں اورآپ مزید کلمات واقوال کی رغبت رکھیں توہمیں اطلاع دیں تاکہ ہم مزید اورجمع کرسکیں ، اللہ تبارک وتعالی کی توفیق بخشنے والا ہے ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد