تصاوير والے اسلامى ميگزين ركھنے كا حكم كيا ہے ؟
0 / 0
6,57107/03/2008
ذى روح كى تصاوير والے ميگزين
سوال: 312
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اسلامى ميگزين جن ميں تصاوير ہوں ركھنے ميں كوئى حرج نہيں، كيونكہ جو شخص انہيں ركھ رہا ہے وہ فائدہ كے ليے ركھا رہا ہے نہ كہ تصاوير كى بنا پر، ليكن وہ ميگزين جو تصاوير كى بنا پر جارى كيے جاتے ہيں، اور تصاوير كى بنا پر ہى ركھے جاتے ہيں ان كا ركھنا حرام ہے، كيونكہ جس گھر ميں تصوير ہو وہاں فرشتے داخل نہيں ہوتے " اھـ
ديكھيں: لقاء الباب المفتوح ( 52 ).
اور اگر ميگزين مفيد ہوں اور شخص انہيں ركھنا چاہے تو پھر وہ اس كے ٹائٹل اور اوراق پر موجود تصاوير كو مٹا دے.
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد