0 / 0
10,77408/11/2011

کیا قربانی کاگوشت کفار کودینا جائز ہے ؟

سوال: 36376

کیا کافر کوقربانی کا گوشت دینا جائز ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

شیخ ابن عثیمین رحمہاللہ تعالی کہتے ہیں :

انسان کے لیے کافر پرقربانی کا گوشت ایک شرط کے ساتھ صدقہ کرنا جائز ہے کہ وہ کافر مسلمان کوقتل کرنےوالوں میں شامل نہ ہوتا ہو ، اوراگروہ کافر مسلمانوں کوقتل کرنے والوں میں شامل ہے تواسے کچھ بھی نہيں دیا جائے گا کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

( جن لوگوں نے تم سے دین کے بارہ میں لڑائي نہيں لڑی اورتمہیں جلاوطن نہیں کیا اس کے ساتھ اللہ تعالی تہمیں ان سے حسن سلوک اوراچھا برتاؤ اوران کے ساتھ انصاف کرنے سے نہیں روکتا بلکہ اللہ تعالی توانصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ( 8 )

بلکہ اللہ تعالی توتمہیں صرف ان لوگوں کی محبت سےروکتا ہے جنہوں نے تمہیں تم دین کے بارہ میں لڑائياں لڑي اورتمہیں تمہارے گھروں سے دیس نکالا دیا اورتمہیں دیس نکالا دینے والوں کی مدد کی جولوگ ایسے کفار سے محبت کریں وہ ہی ظالم ہیں ) الممتحنۃ ( 8 – 9 ) ۔ اھـ .

ماخذ

دیکھیں : فتاوی الشيخ ابن عثیمین رحمہ اللہ ( 2 / 663 ) ۔

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android