عید کی قربانی کے دلائل وجوب پر دلالت کرتے ہیں یا استحباب پر؟
خلاصہ:
یہ ہے کہ قربانی کے واجب ہونے یا نہ ہونے میں اہل علم کا اختلاف ہے اور یہ معتبر قسم کا اختلاف ہے، ہمارے ہاں قربانی کے مستحب ہونے کا موقف راجح ہے۔
ورع اور تقوی کا راستہ اپنانے والا صاحب استطاعت شخص قربانی ترک نہیں کرتا، تو یہ زیادہ محتاط عمل ہے، اور عہدہ برآ ہونے کیلیے بہتر بھی ہے، جیسے کہ ہم شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے نقل کر آئے ہیں۔
اگر کوئی شخص اس بارے میں مزید مطالعہ کرنا چاہتا ہے تو وہ شیخ ابن عثیمین کی کتاب: " أحكام الأضحية والذكاة " اور اسی طرح حسام الدین عفانہ کی کتاب: "المفصل في أحكام الأضحية " کا مطالعہ کرے، دونوں کتابوں کے مصنفین نے انتہائی آسان پیرائے میں اس مسئلے پر گفتگو کی ہے۔
12,820