0 / 0

خاوندکی اجازت کے بغیرحج کرنا

سوال: 36595

ایک عورت سے اس کے خاوند نے حج کروانے کا وعدہ کیا لیکن وعدہ پورا نہيں کیا ، عورت کے گھروالے مکہ جاتے ہوئے اس کے پاس سے گزرے توخاوند کے علم اوررضامندی کے بغیرہی اسے اپنے ساتھ مکہ لے گئے ، توکیا اس کا یہ حج صحیح ہوگا؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

شیخ محمد ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

"جواب سے قبل میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ عورت کےلیے خاوندکی اجازت کے بغیر باہرنکلنا جائز نہيں اگرچہ شہرمیں ہی کیوں نہ ہو ، تووہ خاوند کی رضامندی کے بغیر حج کیسے کرسکتی ہے ، یہ حرام ہے اوراس کے لیے جائز نہيں ، اورحج کروانے کا وعدہ کرنے والے خاوند پرواجب ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرتا ہوا اسے حج کروائے ، اورخاص کراگرعقد نکاح میں حج کی شرط رکھی گئى ہو کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ( جن شروط سے تم نے شرمگاہیں حلال کی ہیں وہ اس بات کی زيادہ حقدارہيں کہ انہیں پورا کیا جائے ) بخاری ( 2729 ) مسلم ( 1418 ) ۔

اوراگروعدہ عقد نکاح کے بعد کیا گيا ہے توپھر اس کے پورا کرنے میں علماء کرام کا اختلاف ہے ، اورصحیح یہی ہے کہ اگر وعدہ کرنے والے پراسے پورا کرنے میں کوئى ضرر اورنقصان نہیں تواسے پورا کیا جائے ، اس لیے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وعدہ خلافی کومنافقین کی صفت قرار دیتے ہوئے وعدہ خلافی سے بچنےکا کہا ہے .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android