میں پٹرول فلیڈ میں ملازمت کرتا ہوں اور ایک ماہ میں دس دن فیلڈ میں کام کرتا ہوں ، میں دو یا تین دن مسلسل کام پر رہتا ہوں ، اورجب شہر میں رہوں توروزہ رکھتا ہوں ، لیکن جب فیلڈ میں رہوں اورہوائي جہاز کے ذریعہ ایک گھنٹہ کا سفر کروں توکیا اس سے میں مسافر شمار ہوں گا جس کی وجہ سے مجھ پر روزہ ترک کرنے کی رخصت بھی ہو ؟
کیادس دن سفر پررہنے والاشخص سفرکی رخصتیں حاصل کرسکتا ہے
السؤال: 37639
الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله وآله وبعد.
جب فیلڈ میں آپ کا مکان ہو جہاں پر آپ رہتے ہیں تواس حالت میں آپ جب وہاں پہنچیں تومسافرنہيں ہونگے ، بلکہ آپ پر اپنے شہر اورملازمت والی جگہ پر بھی روزہ رکھنا واجب ہوگا ، اورصرف آپ آنے جانے میں ہی مسافر ہوں گے ۔
لھذا اس حالت میں آپ کا حکم بھی اس شخص جیسا ہی ہوگا جس کی دوشہروں میں دوبیویاں رہتی ہوں ، جسے دورہائشوں والا کہا جاتا ہے ، تواس طرح کے شخص کو نماز بھی مکمل پڑھنی ہوگي اوردونوں شہروں میں رہتے ہوئے روزے بھی رکھے گا ، لیکن ان دونوں شہروں کے مابین دوران سفر اگر چاہے تو نماز قصر کرے اور رووزہ چھوڑ دے ۔
لیکن اگر کام والی جگہ پر آپ کا مکان نہیں بلکہ صرف کام ہی کرتے ہیں تواس جگہ میں آپ مسافر ہیں لھذا اس وجہ سے دوران کام روزہ چھوڑنا حلال ہے ۔
واللہ اعلم .
المصدر:
الاسلام سوال و جواب