داؤن لود کریں
0 / 0

رمضان میں خوشبولگانا

سوال: 37706

کیا رمضان المبارک میں خوشبولگانا مشروع ہے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

رمضان المبارک میں خوشبواستعمال کرنا جائز ہے ، اوراس کے استعمال سے روزہ فاسد نہيں ہوتا ۔

فتاوی اللجنۃ الدائمۃ میں ہے کہ :

( مطلقاخوشبو وہ عطر ہو یا دوسری روزے کو فاسد نہیں کرتیں رمضان ہویا غیر رمضان روزہ نفلی ہو یا فرضی اس پر کچھ اثرنہیں ہوتا ) ا ھـ

اورایک دوسرے فتوی میں لجنۃ کا کہنا ہے :

( جس نے کسی بھی قسم کی خوشبوروزے کی حالت میں استعمال کی اس کا روزہ فاسد نہیں ہوگا ، لیکن اسے دھونی خوشبوکا پاوڈر نہيں سونگنا چاہیے مثلا کستوری پاوڈر ) ا ھـ

دیکھیں اللجنۃ الدائمۃ ( 10 / 271 ) ۔

اورشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

روزے دار کے لیے دن کے شروع اورآخر میں خوشبو استعمال کرنی جائز ہے چاہے وہ دھونی ہو یا تیل کی شکل وغیرہ میں ، لیکن دھونی سونگنا جائز نہيں کیونکہ اس کے محسوس اورمشاھد اجزاء ہیں جن کے سونگنے سے وہ معدہ میں داخل ہوتےہیں ، اوراسی لیے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لقیط بن صبرہ رضي اللہ تعالی عنہ کو فرمایا تھا :

( ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کیا کرو لیکن روزے کی حالت میں مبالغہ نہ کرو ) ا ھـ

دیکھیں : فتاوی ارکان الاسلام صفحہ ( 469 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android