داؤن لود کریں
0 / 0

اسلام قبول کرنا چاہتا ہے لیکن عربی کا علم نہيں

سوال: 378

آپ کی ویپ سائٹ پر بہت سے غیرمسلموں کے سوالات میں آپ کے جوابات کا مطالعہ کرنے کے بعدمجھے یہ یقین ہوگیا ہے کہ بلاشبہ اللہ تعالی ایک ہے اور اس کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ۔
اب میرا سوال یہ ہے کہ میں اس دین میں کیسے داخل ہوسکتا ہوں ؟
اورمیں نماز کس طرح ادا کروں اس لیے کہ مجھے عربی نہیں آتی اورکیا اپنانام بھی تبدیل کروں ؟ ۔

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

مجھے سب سے زیادہ خوشی اورسروراس وقت ہوا جب میں نے آپ کا سوال دیکھا آج پچھلے چند گھنٹوں میں جوسوالات کیے گۓ ہیں انہیں دیکھ رہا تھا توآپ کا سوال مجھے سب سے زيادہ پسندآیا ، اوریہ کو‏ئ تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے اس لیے کہ ایسا کیوں نہ ہو اور ہم اپنے دل اورسینے کوایسے عقل مندشخص کے لیے کیوں نہ کھولیں جس نے حق کوپہچانا اوراس کا اقرار کرتے ہوۓ اسے اپنے سینے سے لگانے کے لیے قبول اسلام چاہتا اوریہ سوال کررہا ہو کہ اسے آئندہ کیا اقدام کرنے ہوں گے ۔

حقیقی بات تویہ ہے کہ آپ کوجوبھی مشکلات درپیش ہيں وہ بالکل بسیط اورچھوٹی ہيں ان کا حل کرنا بہت ہی آسان کام ہے ، اورہم ان میں ایک ایک کرکے لیتے اوران کا حل پیش کرتے ہیں :

اول :

آّپ کودین اسلام میں داخل ہونے کے لیے اب صرف اتنا کرنا پڑے گا کہ آپ یہ سطورپڑھتے ہیں صرف اتنا کریں کہ آپ حسب استطاعت اورقدرت کلمہ پڑھتے ہوۓ دوگواہیاں دیں گے جس میں یہ کوئ‏ لازم نہيں کہ آپ کوپوری عربی آتی ہو ہم یہ کلمہ جوکہ دو گواہیوں پرمشتمل ہے انگلش میں لکھ دیتے ہیں ، اورجب آپ یہ کلمہ پڑھ لیں توجلدی سے غسل اورطہارت کرکے اس وقت کی فرضی نماز جس میں اس وقت آپ ہوں ادا کریں ۔

دوم :

اگرآپ کونماز کا طریقہ معلوم ہے ، توآپ نماز کے شروع اورایک حالت سے دوسری حالت میں منتقل ہوتے ہوۓ اللہ اکبر کہیں ، اوررکوع و سجود میں اوربیٹھ کر آپ سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر کہیں اورپھراپنے دائيں اوربائيں السلام علیکم کہتے ہوۓ سلام پھیر دیں ، آپ ایسا اس وقت تک کرسکتے ہیں جب تک آپ نماز میں جوکچھ پڑھا جاتا ہے یاد نہیں کرلیتے ۔

سوم :

آپ پرضروری نہیں کہ آپ اپنانام ضرور تبدیل کریں اس لیے کہ بہت سے علماء اورمسلمان مؤرخین نے ذکرکیا ہے کہ دانیال انبیاء میں سے ایک نبی کا نام تھا ۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گوہیں کہ وہ آپ کا معین ومددگار ہو اورآپ کے معاملہ کوآسان کرے اورآپ کواسلام قبول کرنے کے بعد اس پرثابت قدم رکھے ، ہم آپ کی ہرمشکل کوحل کرنے اورآپ کے ہر قسم کے ہرممکن تعاون کے لیے ہروقت تیار ہیں ۔ واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android