0 / 0

دوران نماز خون نگل لیا

سوال: 37937

نماز ظہر سے قبل میں نے مسواک کی تومجھے دوران نماز محسوس ہوا کہ دانتوں سے کچھ خون رس رہا ہے ، میں نے کوشش تو کی کہ کچھ نہ نگلوں لیکن اس میں کامیاب نہ ہوسکا ، نماز کے بعد میں نے منہ سے تھوکا توواقعتا خون دیکھا ، اب اس کا حکم کیا ہوگا آيا مجھے اس دن کی قضا کرنا ہوگی ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

آپ پرواجب تویہی تھا کہ آپ خون نہ نگلتے بلکہ نماز میں ہی ٹشوپیپر نکاح کراس میں خون تھوک دیتے ، اس لیے کہ آپ نے یہ سب کچھ عمدانہيں کیا آپ کا روزہ صحیح ہے ، لیکن اگرعمدا نگلا ہے توپھر آپ اس دن کے روزے کی قضا کریں ۔

ابن قدامہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں :

اگر منہ سے خون بہنے لگے یا پھر پیٹ سے کوئي چيز منہ میں آجائے تواگر اسے نگل لیا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اگرچہ وہ چیز کم مقدار میں ہی ہو ، کیونکہ منہ کا حکم ظاہر کا ہے اوراصل یہی ہے کہ اس میں پہنچنے والی چيز سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، لیکن تھوک سے نہیں کیونکہ اس سے نہيں بچا جاسکتا ، اس کے علاوہ جو کچھ بھی ہے وہ اصل پر ہی باقی رہے گا ۔

دیکھیں المغنی ابن قدامہ ( 4 / 356 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android