0 / 0

کفارہ قسم کی نیت سے روزہ افطارکروانا

سوال: 37968

کیا قسم کے کفارہ کی نیت سے روزہ افطار کروانا جائز ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

جی ہاں ایسا کرنا جائز ہے لیکن اس میں ایک شرط ہے کہ روزہ دارمسکین ہونا چاہیۓ کیونکہ اللہ تعالی نے قسم کےکفارہ میں فرمایا ہے :

اللہ تعالی تہماری لغو قسموں پر تم سے مؤاخذہ نہیں فرماتا لیکن مؤاخذہ اس پر فرماتا ہے کہ تم جن قسموں کو مضبوط کرلو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجہ کا کھانا دینا ہے جو تم اپنے گھروالوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا ہے یا ایک غلام آزاد کرنا ہے المائدۃ ( 89 ) ۔

لھذا قسم کے کفارہ میں کھانے کے لیے مسکین ہونا شرط ہے ۔

اوراس پر متنبہ رہنے چاہیے کہ قسم کے کفارہ میں دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے جیسا کہ مندرجہ بالاآیت میں موجود ہے لھذا ایک ہی مسکین کو دس بار کھلانا صحیح نہيں ۔

دیکھیں المغنی لابن قدامۃ المقدسی ( 13 / 513 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android