مجھے کچھ لوگوں نے یہ کہا ہے کہ اگر آپ یہ یہ معین تعداد میں کئ ایک بار پڑھيں گے تو آپ کو اتنا اجروثواب حاصل ہوگا ، اوراگر اسماۓ حسنی کو معین ترتیب میں پڑھوگے تو اتنا ثواب حاصل کروگے ، میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ کوئ نصیحت فرمائیں ؟
0 / 0
6,18129/04/2003
اسماۓ حسنی کومعین ترتیب سے پڑھنے کا حکم ۔
سوال: 3927
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
شیخ عبد اللہ بن قعود نے اس کےمتعلق مندرجہ ذیل جواب دیا ہے :
ایسا کرنا جائز نہیں ہے اوراگر وہ یہ ایسا عقیدہ رکھتاہے تو یہ بدعت ہو گی ۔ ا ھ ۔
اورجوکوئ ذکربھی کسی عدد معین یا معین جگہ پریا اس کی کیفیت معین کرلی جاۓ اوریہ تعیین شریعت سے ثابت نہ ہو تو یہ بدعت شمار ہوگی ، اوررہا یہ مسئلہ کہ اسماۓ حسنی کے ساتھ تعبد اورعبادت کرنے کا تو ان کے ساتھ دعا مانگی جاۓ گی جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی نے ارشاد فرمایا ہے :
اوراللہ تعالی کے لۓ اچھے اچھے نام ہیں ان کے ساتھ اسے پکارو توصرف معین تعداد اور معین کیفیت میں انہیں پڑھنا یہ مشروع عبادت نہیں ۔
واللہ تعالی اعلم
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد