0 / 0
14,01309/09/2011

ایام بیض اورشوال کےچھ روزوں کوایک نیت میں جمع کرنا

سوال: 4015

کیاجس نےایام بیض اورشوال کےچھ روزے ایک نیت کےساتھ رکھےاسےوہ فضیلت حاصل ہوگی ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

میں نےیہ مسئلہ اپنےاستاداورشیخ عبدالعزیزبن عبداللہ بن بازرحمہ اللہ تعالی سے پوچھاتوان کاجواب تھا :

اسی کی امیدہےکہ اسےیہ اجرملےگا کیونکہ اس نےچھ روزےاوراسی طرح کہاجاسکتا ہےکہااس نےایام بیض کےروزے بھی رکھےہیں اوراللہ تعالی کافضل بہت وسیع ہے ۔

اوراسی مسئلہ کےمتعلق میں نےفضیلتہ الشیخ محمدبن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی سے پوچھاتوانہوں نےمندرجہ ذیل جواب دیا :

ہاں ، جب اس نےشوال کےچھ روزے رکھےتوایام بیض کےروزے اس سےساقط ہوگئے چاہےاس نےیہ روزےایام بیض کےوقت یااس سے پہلےیابعدمیں رکھےسب برابرہیں کیونکہ یہ اس پرصادق آتاہےکہ اس نےمہینہ میں تین روزے رکھے ۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہاکابیان ہےکہ :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہرمہینہ میں تین روزے رکھتےتھےانہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی کہ وہ مہینہ کےشروع میں رکھیں یاکہ وسط یاآخرمیں ۔

اوراسی طرح ہےجس طرح کہ سنن راتبہ سےتحیۃ المسجدساقط ہوجائےتواگرکوئی مسجدمیں داخل ہواوراس نےسنت راتبہ پڑھیں تواس سےتحیۃ المسجدساقط ہوجائےگی  .

ماخذ

الشيخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android