داؤن لود کریں
0 / 0
5,34507/08/2003

كيا طالب علموں كے ٹور سے باقى مانندہ رقم لے سكتا ہے، كيونكہ اس نے نگرانى پر كچھ نہيں ليا ؟

سوال: 40468

ميں حفظ القرآن الكريم كلاسز كا انچارچ ہوں، اور طالب علموں كے سياحتى ٹور ميں سے كچھ رقم بچ جاتى ہے، كيا ميں يہ رقم لے سكتا ہوں؟ يہ علم ميں رہے كہ كلاسوں ميں كام كا مجھے كوئى معاوضہ نہيں ملتا، اور كيا ميں اتنى رقم لے سكتا ہوں جو مجھے كافى ہو، يا پھر طلباء كى فيس ميں سے كچھ رقم لے سكتا ہوں ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اس رقم ميں سے آپ كچھ بھى نہيں لے
سكتے، كيونكہ آپ سياحتى ٹور كے ليے جمع كردہ رقم كو خرچ كرنے كے امين ہيں، لھذا جس
غرض كے ليے رقم دى گئى ہے اس كے علاوہ كہيں اور خرچ نہيں كر سكتے.

كيونكہ اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان
ہے:

بلاشبہ اللہ تعالى تمہيں تاكيدى حكم
ديتا ہے كہ امانتيں امانت ركھنے والوں كو واپس كردو…
النساء ( 58 ).

اور جو رقم باقى بچے اس كا واپس كرنا
ضرورى ہے، يا پھر اسے محفوظ ركھيں تا كہ آپ اسے صرف اسى غرض ميں خرچ كريں جس كے ليے
رقم دى گئى ہے، اور آپ كا تخواہ يا تعاون نہ لينا آپ كے ليے خيانت اور باطل طريقہ
سے مال كھانا مباح نہيں كرتا، اور آپ كو يہ حق حاصل ہے كہ آپ اپنے كام كے عوض ميں
معاوضہ لينے كا مطالبہ كريں.

اور جيسا كہ ہم ذكر كر چكے ہيں
كلاسوں كى فيس ميں سے بھى آپ كوئى رقم نہيں لے سكتے.

آپ پر واجب ہے كہ اللہ تعالى سے ڈريں
اور اس كا تقوى اختيار كرتے ہوئے حرام مال كھانے سے بچيں.

ميرى دعا ہے كہ اللہ تعالى آپ كى مدد
فرمائے، اور آپ كو توفيق دے، اور آپ كى روزى زيادہ كرے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android