0 / 0

كيا تالیفِ قلب کیلئے دی جانے والی زكاۃ رشوت ہے؟

السؤال: 48981

بعض لوگ اسلام پر تہمت لگاتے ہيں كہ تاليف قلب كے ليے زكاۃ دينے كا معاملہ اسلام ميں داخل ہونے كے ليے رشوت اور مال كا لالچ ہے، تو كيا يہ بات صحيح ہے ؟

الجواب

الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله وآله وبعد.

تاليف قلب كے ليے مال دينا رشوت نہيں، كيونكہ رشوت اسے كہا جاتا ہے جو رشوت دينے والا حق كو باطل يا باطل كو حق بنانے ميں معاون شخص كو ديتا ہے ، ليكن لوگوں کے دلوں میں اسلام کے بارے میں الفت ڈالنے کیلئے مال دينا حق قبول کرنے میں ان كى مدد اور ترغيب ہے، جو كہ اسلام ميں داخل ہونا ہے، اور مالی جہاد كے زمرے ميں شامل ہوتا ہے۔

اسی لئے تو اللہ تعالى نے تاليف قلب كے ليے زكاۃ ميں حصہ ركھا ہے، چنانچہ فرمانِ باری تعالی ہے:

( إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ )

ترجمہ: زكاۃ تو صرف فقراء، مساكين، وصولی زکاۃ کیلئے کام کرنے والے، تاليف قلب کیلئے ۔ التوبۃ / 60

چنانچہ يہ حصہ حاكم وصول كر كے تاليف قلب كے ليے دين اسلام كے قريب شخص [یعنی جو دين اسلام كو اچھى نگاہ سے ديكهتا ہو اسے دےگا تا كہ وہ اسلام قبول كر لے] اسی لئے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے بھى تاليف قلب كے ليے جنگ حنين كے مالِ غنيمت ميں سے ديا تھا، جس كى بنا پر قبائل كے قبائل اسلام ميں داخل ہوئے، يہ معاملہ چل رہا ہے ، اور يہ دعوت و تبليغ كیلئے سہارا ہے جسے قائم رکھنا ضرورى ہے؛ كيونكہ انسان كى فطرت ميں داخل ہے كہ جو شخص بھى اس كے ساتھ حسن سلوك اور اچھا برتاؤ كرتا ہے وہ اس سے محبت كرنے لگتا ہے اور يہ مقولہ بھى ہے كہ:

أحسن إلى الناس تستعبد قلوبهم فطالما استعبد الإنسان إحسان

یعنی "لوگوں كے ساتھ حسن سلوك كے ساتھ پيش آؤ تم ان كے دلوں كو اپنا غلام بنا لوگے، كتنے ہى لوگوں كو احسان نے غلام بنا ديا"

ديكھيں: الجامع لاحكام القرآن للقرطبى ( 8 / 181 ) اور النھايۃ فى غريب الحديث لابن الاثير ( 359 )، فقہ السيرۃ للبوطى ( 430 )

اور مسلمان شخص كے ليے صحيح موقف يہى ہے كہ جب وہ كسى مسئلہ ميں كوئى ظاہر اور صريح اور صحيح نص ديكھے چاہے وہ اس دور كى ثقافت كے مطابق ہو ( يعنى مغربى ثقافت ) يا اس كے مطابق نہ ہو وہ دونوں صورتوں ميں اسے بغير كسى خوف و ڈر كے بيان كرے اور اس كا قائل ہو، چاہے وہ اس كى حكمت جانتا ہو يا نہ ۔

اللہ تعالى اپنے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے۔

واللہ اعلم .

المصدر

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android