0 / 0

كافروں كو شراب فروخت كرنى

سوال: 6682

اگر مسلمانوں كو شراب اور خنزير فروخت نہ كرے تو كيا كافروں كو يہ دونوں اشياء فروخت كرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

كھانے پينے اور دوسرى وہ اشياء جو اللہ تعالى نے حرام كى ہيں مثلا شراب اور خنزير وغيرہ كى تجارت جائز نہيں، چاہے يہ تجارت كفار كے ساتھ ہى ہو، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت ہے كہ آپ نے فرمايا:

” بلا شبہ جب اللہ تعالى نے كسى چيز كو حرام كيا ہے تو اس كى قيمت بھى حرام كر دى ہے ”

اور اس ليے بھى كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے شراب نوشى كرنے والے، اور شراب فروخت كرنے والے، اور شراب خريدنے اور فروخت كرنے والے، اور اسے اٹھا كر لے جانے والے، اور جس كى طرف اٹھا كر لے جائى جا رہى ہے، اور اس كى قيمت كھانے والے، اور اسے كشيد كرنے والے اور كشيد كروانے پر سب پر لعنت فرمائى ہے ”

واللہ تعالى اعلم.

ماخذ

ماخوذ از: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 13 / 47 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android