0 / 0

دو شخص مسجد ميں نماز كے ليے داخل ہوئے ليكن پہلى صف ميں صرف ايك شخص كے ليے جگہ تھى

سوال: 72199

دو شخص مسجد ميں داخل ہوئے اور پہلى صف ميں صرف ايك شخص كو جگہ ملى تو كيا ان كے ليے افضل يہ ہے كہ وہ دونوں دوسرى صف ميں كھڑے ہوں، يا كہ ايك شخص پہلى صف ميں اور دوسرا اكيلا ہى پچھلى صف ميں كھڑا ہو جائے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

” اگر دو افراد مسجد ميں داخل ہوں اور پہلى يا دوسرى صف ميں صرف ايك شخص كے جگہ ہو تو وہ دونوں اكٹھے صف بنا كر كھڑے ہوں، كيونكہ اگر ايك شخص صف ميں كھڑا ہو گا تو دوسرا اكيلا رہ جائيگا، تو اس حالت ميں افضل اور بہتر يہ ہے كہ وہ دونوں صف كے پيچھے دوسرى صف بنا كر كھڑے ہو جائيں.

ليكن اگر دو افراد كے ليے اگلى صف ميں جگہ ہو تو پھر دونوں اس صف ميں كھڑے ہو جائيں، اور اكيلے پچھلى صف ميں كھڑے نہ ہوں، كيونكہ ايسا كرنا خلاف سنت ہے.

كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے پہلى پہلى صفوں كو مكمل كرنے پر ابھارا ہے، ليكن اگر فرض كريں كہ انہوں نے ايسا كر ليا تو ان كى نماز صحيح ہے، كيونكہ ايك شخص دوسرے سے عليحدہ نہيں ہوا ” انتہى .

ماخذ

فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ. - ديكھيں: مجموع فتاوى ابن عثيمين ( 15 / 207 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android