0 / 0

اسلام قبول کرلیا اوراپنے آلات موسیقی کا کیا کرے ؟

سوال: 7453

میں نے ستمبر 99 میں الحمد للہ اسلام قبول کیاتھا اورگٹار بجانے کا کام کرتاتھا میں یہ چاہتا ہوں کہ آیا میرے لیے اپناگٹار بیچنا ممکن ہے ؟
اوراسی طرح کمپیوٹر ، گرینڈر ، میکروفون ، اوردوسرے آلات جوکہ موسیقی کے علاوہ دوسرے کاموں میں استعمال ہوتے ہیں آیا میں بيچ سکتا ہوں اوراگران میں سے کسی بھی چيزکا بیچنا جائز نہیں تومجھے کیا کرنا چاہيۓ ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

الحمدللہ

ہم نے مندرجہ بالا سؤال فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن عبدالرحمن بن جبرین حفظہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توان کا جواب تھا :

اگریہ اشیاء غالب طور پریا پھراس کا استعمال حرام کام میں ہواورمباح کاموں میں استعمال نہيں تو اس کا ضائع کرنا ضروری ہے ۔

اورجوبھی اللہ تعالی کا تقوی اختیار کرتا ہے اللہ تعالی اس کے لیے کوئ‏ نہ کوئ راستہ نکال دیتا اور اسے روزی وہاں سے دیتا ہے جہاں سے ملنے کا گمان بھی نہیں ہوتا ۔

موسیقی کے حکم کی معلومات کے لیے آپ سؤ‎ال نمبر ( 5011 ) کا مطالعہ کریں ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ عبداللہ بن جبرین

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android