0 / 0

كيا عورت مسجد كے باہر خيمہ ميں ہى امام كى اقتدا كر سكتى ہے ؟

سوال: 7841

بعض مساجد ميں عورتوں كى ادائيگى نماز كے ليے مسجد كے باہر اضافى جگہ ہوتى كيونكہ عورتيں اپنے ساتھ بچوں كو لاتى ہيں جو نمازيوں كو شور سے تنگ كرتے ہيں اس ليے مسجد كى پاركنگ ميں خيمہ لگا لگا ديا جاتا ہے مسجد اور خيمہ كے مابين يا تو سيڑھياں، يا پھر چھوٹى سے گلى ہوتى ہے اور خيمہ ميں لاؤڈ سپيكر لگا ديا جاتا ہے، اس خيمہ ميں عورت كى نماز كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ہم نے مندرجہ بالا سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:

” ضرورت كے بغير مسجد سے باہر نماز ادا كرنا جائز نہيں، اور يہ ضرورت نہيں ہے، اور عورتوں كو يہ كہا جائے كہ عورتيں اپنے ساتھ شور كرنے والے بچوں كو بالكل نہ لائيں، كيونكہ يہ لوگوں كو تنگ كرتے ہيں يا وہ بغير كسى ضرورت كے مسجد سے باہر نماز ادا كريں، چنانچہ مسجد كے باہر خيمہ نصب نہ كيا جائے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الشيخ محمد بن صالح العثيمين

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android