داؤن لود کریں
0 / 0

قبر کی سختیاں مومن کے گناہوں کا کفارہ ہوں گی

سوال: 7861

کیا مسلمان کے گناہ عذاب قبر کی وجہ سے کم یا ختم ہوں گے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اس امت پر اللہ تعالی کا فضل وکرم ہے کہ اس نے حساب و کتاب سے قبل اس کے گناہوں کے لۓ کچھ ایسی چیزیں بنائی ہیں جو کہ اس کے لۓ کفارہ بن جاتی ہیں ۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی نے کفارہ بننے والی دس چیزوں کا ذکر کیا ہے ۔

اور ان میں عذاب قبر ہے ۔

شیخ الاسلام رحمہ اللہ کا قول ہے کہ :

دنیا اور برزخ اور قیامت میں مومن کو جو کچھ تکلیف اور عذاب ہوتا ہے اس سے اللہ تعالی ان کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے ، جیسا کہ بخاری اور مسلم میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا :

( مومن کو جو بھی مرض اور دکھ اور غم اور تکلیف آتی ہے حتی کہ جو اسے کانٹا چبھتا ہے اس کی وجہ سے اللہ تعالی اس کے گناہ معاف کر دیتا ہے )

مجموع الفتاوی (24/ 375)

شیخ الاسلام رحمہ اللہ کا قول ہے کہ :

آٹھواں سبب : جو کچھ قبر میں آزمائش اور دباؤ اور گھبراہٹ ہوتی ہے تو بیشک اس سے گناہ معاف ہوتے ہیں )

مجموع الفتاوی 7 / 500)

اور شیخ الاسلام رحمہ اللہ کا یہ بھی قول ہے کہ :

جس چیز سے گناہ معاف ہوتے ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ مومن پر اس کی قبر میں جو آزمائش اور دباؤ اور فرشتوں کی آزمائش بھی شامل ہے ۔

منہاج السنۃ (6/ 238)

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android