لوگوں پر سب سے پہلا واجب کون سا عمل ہے؟
لوگوں پر سب سے پہلا واجب
سوال: 9358
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
لوگوں پر سب سے پہلا واجب وہی عمل ہے جس کی طرف سب سے پہلے دعوت دینے کا حکم دیا گیا ہے، اور وہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے لیے واضح فرمایا تھا کہ جب انہیں یمن گورنر بنا کر بھیجنے لگے تو انہیں فرمایا تھا: (تم ایسی قوم کے پاس جا رہے ہو جو اہل کتاب ہیں، آپ انہیں سب سے پہلے جس چیز کی دعوت دیں وہ لا الہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ کی گواہی ہو۔) تو سب سے پہلا واجب بھی یہی ہے، کہ بندے اللہ تعالی کی وحدانیت کا اقرار کریں، اور اللہ کے بھیجے ہوئے پیغمبر کی رسالت کی گواہی دیں۔ اللہ تعالی کی وحدانیت کے اقرار اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی رسالت کی گواہی دونوں کے ذریعے ہی انسان کا اخلاص اور تابعداری مکمل ہوتی ہے، اور کسی بھی عبادت میں یہی دونوں شرائط پائی جائیں تو اللہ تعالی انسان کی عبادت اپنی بارگاہ میں قبول فرماتا ہے۔
واللہ اعلم
ماخذ:
مجموع فتاوى ورسائل از فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین جلد: 1 صفحہ: 84