0 / 0
12,72111/04/2008

عورت كا گرم حمام ( عام حمام ) ميں جانے كا حكم

سوال: 93935

كيا ميرى بيوى كے ليے رمضان المبارك ميں عام حمام ( گھر سے باہر گرم حمام ) ميں جانا جائز ہے، يہ علم ميں رہے كہ گھر ميں حمام بہت چھوٹا ہے، اور ميرى بيوى حاملہ بھى ہے اسے سردى لگنے كا ڈر رہتا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اگر تو اس كے ليے گھر ميں موجود حمام ميں جانا اور پانى گرم كرنا ممكن ہے تو پھر اس كے ليے باہر عام گرم حمام ميں جانا جائز نہيں.

امام ترمذى ميں حديث ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جو كوئى بھى اللہ تعالى اور يوم آخرت پرايمان ركھتا ہے اس كى بيوى حمام ميں داخل نہ ہو "

علامہ البانى رحمہ اللہ نے اسے صحيح ترمذى ميں حسن قرار ديا ہے.

حليلتہ يعنى اس كى بيوى.

ديكھيں: سنن ترمذى حديث نمبر ( 2801 ).

ترمذى رحمہ اللہ نے روايت كيا ہے كہ:

اہل حمص يا اہل شام كى عورتيں عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا كے پاس آئيں تو عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا نے فرمايا:

" كيا تم ہى وہ ہو جن كى عورتيں حمامات ميں جاتى ہيں ؟

ميں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو يہ فرماتے ہوئےسنا ہے كہ:

" جو عورت بھى اپنا لباس اپنے خاوند كے گھر كے علاوہ كہيں اتارتى ہے تو اس نے اپنے اور اپنے پروردگار كے مابين ستر اور پردہ كو پھاڑ ديا "

سنن ترمذى حديث نمبر ( 2803 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ترمذى ميں ا سے صحيح قرار ديا ہے.

ليكن اگر اسے گھر ميں غسل كرنا ممكن نہ ہو تو اس كے ليے عام حمام ميں ضرورت كے ليے جانا جائز ہے، ليكن شرط يہ ہے كہ وہ اپنے پردہ كا مكمل دھيان ركھے.

شيخ الاسلام كہتے ہيں:

" علماء كا كہنا ہے: جس طرح مردوں كے ليے اجازت ہے اسى طرح عورتوں كے ليے ضرورت كے وقت حمام ميں داخل ہونے كى رخصت ہے، ليكن شرط يہ ہے كہ نظريں نيچى ہوں، اور شرمگاہ اور عفت و عصمت كى حفاظت كى جائے، مثال كى طور پر عورت مريض ہو يا نفاس يا اس پر غسل جنابت ہو اور حمام كے بغير كہيں اور غسل كرنا ممكن نہ ہو " انتہى.

ديكھيں: مجموع الفتاوى الكبرى ( 15 / 380 ).

اور ايك دوسرے مقام پر كہتے ہيں:

" اور رہى عورت تو وہ وہاں ـ يعنى حمام ميں ـ ضرورت كے ليے مكمل باپرد ہو كر داخل ہو سكتى ہے " انتہى.

ديكھيں: مجموع الفتاوى ( 21 / 342 ).

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android