0 / 0

نماز جنازہ ادا كرنے والوں كى كثرت سے حاصل ہونے والى فضيلت

سوال: 9966

كيا نماز جنازہ ميں افراد كى كثرت كو كوئى فضيلت حاصل ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما كى حديث ميں ثابت ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

” جو كوئى مسلمان شخص فوت ہو اور اس كى نماز جنازہ ميں چاليس افراد شريك ہوں جو اللہ تعالى كے ساتھ شرك نہ كرتے ہوں تو اللہ تعالى ان كى سفارش قبول كرتے ہيں”

اسے مسلم رحمہ اللہ تعالى نےاپنى صحيح مسلم ميں روايت كيا ہے.

اس ليے علماء كرام نے مستحب قرار ديا ہے كہ نماز جنازہ كے ليے ايسى مسجد يا جنازگاہ تلاش كى جائے جہاں نماز جنازہ ادا كرنے والوں كى تعداد زيادہ ہو، اور نماز جنازہ ميں جتنى تعداد زيادہ ہوگى اتنا ہى خير كے زيادہ قريب اور دعا كى قبوليت زيادہ ہوگى .

ماخذ

مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ تعالى ( 13 / 138 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android