0 / 0

ایسے لوگ جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ جنوں کی مدد سے مال دگنا کر دیتے ہیں

سوال: 1021

ایک ایسا آدمی ہے جو کہ یہ دعوی کرتا ہے کہ اس کے جنوں کے ساتھ معاملات ہیں اور کہتا ہے کہ جو اس سے معاملات کرے گا وہ اسے دگنا سے بھی زیادہ نفع دینے پر تیار ہے مثلا اگر اسے ایک ملین دیا جائے تو وہ جنوں کے ساتھ معاملات کے لۓ پارہ استعمال کرتا ہے تو اسے تقریبا پانچ ملین ریال نفع دیا جائے گا ۔
تو آپ کی اس شخص کے دعوی کے بارہ میں کیا راۓ ہیں اور کیا یہ صحیح ہے کہ جو شخص جنوں کی خدمت کرے ان کے خیال میں وہ اسے بہت زیادہ مال دیتے ہیں ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

میرے نزدیک یہ جا‎ئز نہیں ہے کیونکہ اکثر طور پر ان کے جنوں کے ساتھ معاملات اس وقت تک نہیں ہوتے جب تک کہ ان کے تقرب کے لۓ ان کی پسند کے کام نہ کۓ جا‎ئیں اور جادوگر کا وہ عمل ہے جو شیطان کے تقرب کے لۓ کرتا ہے جسے شیطان پسند کرے حتی کہ اس کا عمل باطل ہو جاتا ہے- اور ایسے ہی ان کا پارہ استعمال کرنا بھی دھوکہ اور فراڈ اور باطل طریقے سے مال ہڑپ کرنا ہے اور یہ جوئے اور چھیننے میں آ سکتا ہے کیونکہ شیطانوں کا عمل جادو اور خیال کے ساتھ ہو گا اور آپ کو یہ معلوم ہونا چاہۓ کہ جنوں کے پاس ہماری طرح مال ودولت اور پیسہ اور ساز و سامان نہیں ہوتا تو اگر انہوں نے ان چیزوں میں سے کوئی بھی کسی انسان کو دی یا تو وہ خیالی ہو گی جس کی کوئی حقیقت ہی نہیں اور یا پھر لوگوں سے چھینا ہوا مال ہو گا تو ان کے ساتھ معاملات کرنے جائز نہیں ہیں ۔ انتہی

اور حقیقت میں یہ شعبدہ باز جو کہ مال زیادہ کرنے کا دعوی کرتے ہیں حیلہ باز اور جھوٹے اور لوگوں کو دھوکہ دینے اور مال بٹورنے والے ہیں اور ان کے اعمال حیلے اور حرام کے علاوہ کچھ نہیں اور اخبارات اس طرح کی خیروں سے بھرے پڑے ہیں ہم اللہ تعالی سے سلامتی طلب کرتے ہیں ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android