داؤن لود کریں
0 / 0
4,46424/11/2008

عيد الاضحى كى رات ميدان عرفات ميں وقوف كرنے والے شخص كا يوم عرفہ كا روزہ ركھنا

سوال: 106471

اگر حج كے ليے ميدان عرفات ميں كوئى شخص يوم عرفہ كو نہ پہنچ سكے اور عيد الاضحى كى رات ميدان عرفات پہنچے تو كيا اس كے يوم عرفہ كا روزہ ركھنا مستحب ہے يا نہيں ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

” اگر كوئى شخص حج كر رہا ہو تو وہ
ميدان عرفات ميں يوم عرفہ كا روزہ نہ ركھے، كيونكہ ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ كى
حديث ميں ہے كہ:

” نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے
ميدان عرفات ميں يوم عرفہ كا روزہ ركھنے سے منع فرمايا ہے ”

سنن ابو داود حديث نمبر ( 2440 ).

ليكن اگر وہ حاجى نہيں يا پھر حاجى
تو ہے ليكن وہ ميدان عرفات ميں نہيں، بلكہ ميدان عرفات ميں وہ مغرب كے بعد پہنچا ہے
تو وہ اس نہى ميں داخل نہيں ہوگا.

ابو قتادہ رضى اللہ تعالى عنہ نے نبى
كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے روايت كيا ہے كہ آپ نے فرمايا:

” يوم عرفہ كے روزے كے متعلق ميں
اميد ركھتا ہوں كہ اللہ تعالى اس سے ايك برس قبل اور ايك برس بعد كے گناہ معاف كر
دےگا، اور يوم عاشوراء كے روزے ميں اس سے پہلے سال كے گناہ معاف ہوتے ہيں ”

صحيح مسلم حديث نمبر ( 1162 ).

پہلى حديث خاص ہے، اور دوسرى عام ہے،
اس ليے خاص عام سے خارج ہوگى ” انتہى .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android