اللہ تعالی کے اسم ” السید ” کا معنی کیا ہے ؟
0 / 0
5,99124/06/2003
اللہ تعالی کے اسم ” السید ” کا معنی
سوال: 11388
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اللہ السید : یعنی اللہ تبارک وتعالی مخلوق کا مالک ہے اور سب اس کے بندے ہیں ۔
اور مطلق طور پر سب اللہ تعالی کے محتاج ہیں اور مخلوق اس سے غنی اوربے پرواہ نہیں ہوسکتی ، اگر اللہ تعالی انہیں عدم سے وجود نہ دیتا تو ان کا کوئ وجود نہی ہوسکتا تھا ، اوراللہ تعالی نے مخلوق کووجود دینے کے بعد انہیں بقاء نہ دی ہوتی توان کے لۓ کوئ کسی قسم کی بقاء نہیں تھی ، اوراگراللہ تبارک وتعالی انہیں پیش آنے والے حادثات میں ان کی مدد نہ فرماتاتو اللہ تعالی کے علاوہ ان کے لۓ کوئ مدد گار نہ تھا ، تو اللہ تبارک کا مخلوق پر یہ حق ہے کہ وہ اسے السید کہہ کر پکاریں اس کے علاوہ کوئ اورسید نہیں ہے ۔ .
ماخذ:
دیکھیں : کتاب شرح اسماء اللہ تعالی الحسنی - تالیف : ڈاکٹر حصۃ الصغیر