داؤن لود کریں
0 / 0

وہ دوسرے ملک منتقل میں چلا جاۓ گا جہاں کے لوگ اھل سنت سے مختلف ہیں

سوال: 11737

میں اھل سنت کا دوسرے مسلمانوں سےاختلاف کا سبب جاننا چاہتا ہوں ، اور یہ اھل سنت دوسرے مسلمانوں سے اختلاف کیوں رکھتے ہیں ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ( یھودی اکہتر فرقوں میں بٹے ، اور عیسائ بہتر فرقوں میں ، اور یہ امت تہتر فرقوں ميں بٹے گی یہ فرقے ایک کے علاوہ سب
کےسب جہنم میں جائيں گے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گيا کہ وہ ایک فرقہ کونسا ہے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس پر میں اور میرے صحابہ
ہیں وہ بھی ایسے ہی عمل کرنے والے ہوں گے )

توجوبھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام کی طرح عمل کرے گا وہ حق کامتبع اور ہرقسم کے باطل سے نجات یافتہ ہے ، اور حق قرآن کریم اور سنت نبوی صلی
اللہ علیہ وسلم سے لیاگیا ہے ۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ( میں تم میں کتاب اللہ اوراپنی سنت چھوڑ کر جارہا ھوں اگر تم اس پر قائم رہوگے تو میرے بعد کبھی بھی گمراہ
نہیں ہوسکتے )

توقرآن وسنت کی مخالفت حق سے انحراف ہے ، اور اھل سنت حق پر قائم اورحق کی دعوت دیتے ہیں ، اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم کرنے
والے ، اور جو کچھ قرآن وسنت میں ہے اس پر عمل کرنے اوراس پر ڈٹ جانے والے ہیں ، اور سلف صالحین میں سے صحابہ کرام اورتا بعین اورتبع تابعین اوران کی اتباع
کرنے والوں کے متبع ہیں ، وہ ان کے طریقے کوچھوڑ کر کسی اورکا طریقہ اختیار نہیں کرتے اورنہ ہی ان کے منھج کی مخالفت کرتے ہیں اس لۓ کہ وہ لوگوں میں سے
کتاب وسنت کوزیادہ جاننے والے ہیں ، دین اسلام ان کی زبان عربی میں اور اسی اسلوب میں آیا اللہ تبارک وتعالی کا فرمان ہے : قرآن کریم عربی میں ہے جس میں
کوئ کجی نہیں

توحق ان کی اتباع میں اورھدایت ان کے طریقے پر چلنے کا نام ہے کہ جس طرح انہوں نے قرآن کریم اورسنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق عمل کیا ہمیں بھی
اسی طرح اس پر عمل کرنا چاہۓ ، تو جوشخص بھی اس کی مخالفت کرتا ہے وہ مردود ہے ۔
.

ماخذ

الشیخ ولید الفریان ۔

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android