0 / 0

کفار کے تہوار منانا حرام ہے

سوال: 12777

غیر مسلموں کے تہواروں میں شرکت کرنا جائز ہے؟ مثال کے طور پر: سالگرہ یعنی برتھ ڈے منانا

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

"کفار کے تہوار میں کسی بھی مسلمان کیلئے شرکت کرنا جائز نہیں ہے ۔ ان کی تقریبات چاہے مذہبی ہوں یا دنیاوی ان میں شامل  ہو کر خوشی اور مسرت کا اظہار ، اور اس دن چھٹی منا کر ان کیساتھ شرکت  کرنا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ یہ کفار کیساتھ مشابہت  سمیت باطل امور پر ان کی معاونت بھی ہے، حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ: (جو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہیں میں سے ہے) نیز اللہ تعالی کا فرمان ہے:
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
ترجمہ: نیکی اور تقوی کے کاموں پر ایک دوسرے کی معاونت کرو، گناہ اور زیادتی کے کاموں پر معاونت مت کرو، اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ تعالی سخت عذاب دینے والا ہے۔ [المائدة : 2]

اللہ تعالی عمل کی توفیق دے، اللہ تعالی ہمارے نبی ، ان کی آل اور صحابہ کرام پر درود و سلام نازل فرمائے "

واللہ اعلم.

ماخذ

اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء ۔ فتوی نمبر: (2540)

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android