کیا اللہ تعالی کی طرف ظن کی نسبت کرنا جائز ہے، مثلاً: کوئی کہے: تم ایسے بنو جیسا اللہ تعالی کا تمہارے بارے میں ظن ہے، یا کہے: تم ایسے بنو جیسا اللہ تعالی تمہارے بارے میں حسن ظن رکھتا ہے۔
میں نے یہ سوال اپنے شیخ مکرم عبد الرحمن البراک حفظہ اللہ تعالی سے کیا تو انہوں نے بتلایا:
"ان الفاظ میں گفتگو کرنا باطل اور منکر ہے، اس لیے کہ اللہ تعالی کی ذات کے بارے میں ظن کی نسبت کرنا جائز نہیں ہے، اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اللہ تعالی کا گمان یہ ہے ۔ یا یہ کہنا کہ: اللہ تعالی فلاں کے بارے میں حسن ظن رکھتا ہے۔ یا اسی طرح کی بات کرنا درست نہیں ہے۔"
واللہ اعلم