0 / 0
6,51511/10/2005

ہوائي جہاز کے عملہ کے ارکان روزہ کس طرح رکھیں

سوال: 37717

میں ہوائي جہاز کے عملہ میں شامل ہوں لھذا یورپی ملکوں کے مابین سفرمیں روزہ کس طرح رکھوں کیونکہ یہ سفر بہت طویل ہوتا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ہوائی جہازکے عملہ میں شامل ہونے کی وجہ سے آپ مسافر ہیں اورعلماء کرام کا اجماع ہے کہ مسافر کےلیے رمضان میں روزہ چھوڑنا جائز ہے چاہے سفرمیں مشقت ہویا نہ ہو ۔

اورمسافر کواگر مشقت نہ ہو تواس کے افضل یہی ہے کہ وہ روزہ رکھے ، اورچھوڑے ہوئے روزوں کی بعد میں قضاء کرے گا ، آپ اس کی مزيد تفصیل دیکھنے کےلیے سوال نمبر ( 20165 ) کے جواب کا مطالعہ کریں ۔

اورجب روزہ رکھنا چاہیں توآپ جہاں بھی ہوں وہاں کی طلوع فجرکے وقت سے روزہ رکھیں گے چاہے زمین پر ہوں یا فضاء میں ۔

اوراسی طرح افطاری کا بھی یہی حکم ہے کہ افطاری کے وقت آپ جہاں بھی ہوں اورسورج غروب ہونے آپ افطاری کرلیں چاہے فضاء میں ہوں يا پھر زمین پر ، مثلااگر آپ فضامیں ہوں اورسورج دیکھ رہے ہوں توافطاری کرنا جائز نہیں اگر چہ جس ملک کی فضاء میں آپ سفر کررہے ہيں وہاں کی زمین پر لوگوں نے افطاری بھی کرلی ہو ۔

ہوائي جہازکے سفرکی وجہ سے دن کا چھوٹا بڑا ہونا روزہ پر کوئي اثرانداز نہیں ہوتا ۔

یہ تومعلوم ہے کہ اگر صبح کے وقت آپ مشرق کی جانب سفر کریں گے توآپ کے حق میں دن چھوٹا ہوجائے گا ، اورجب مغرب کی جانب سفر کریں گے تو دن لمباہوتا جائے گا ۔

بہرحال معتبر تو وہ جگہ ہوگی جہاں پر آپ طلوع فجر اورغروب شمس کے وقت موجود ہوں ۔

آپ اس کی مزید تفصیل کے لیے سوال نمبر ( 38007 ) کے جواب کا مطالعہ کریں ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android