داؤن لود کریں
0 / 0

جبڑے کے مریض کا روزے کی حالت میں چبانا

سوال: 38552

میرے والد جبڑے کی مریض ہیں اورڈاکٹر نےانہيں لبان چبانے کا کہا ہے تا کہ جبڑے کی حرکت میں نرمی رہے ، توکیا روزے کی حالت میں لوبان چبانا صحیح ہے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

گوندھ یا لبان ایسے مواد سے خالی نہيں جوچبانے سے پیٹ میں داخل ہو کیونکہ اس کے چبانے سے پیدا ہونے والا مادہ پیٹ میں داخل ہونے کی وجہ سے روزہ کی حالت میں استعمال کرنا جائز نہيں ، اس کی جگہ پرجبڑے کی حرکت کے لیے خاص مشق کرنی چاہیے اورغروب شمس سے فجر تک لبان کا استعمال کریں ۔

لیکن جب کوئي ایسی لبان یا گوندھ ملے جس کے چبانے سے کوئي مواد نہ نکلتا ہو تواس کا روزہ کی حالت میں چبانا جائزہے کیونکہ اس سے روزہ نہيں ٹوٹتا جس کی وجہ سے یہ ہے کہ معدہ میں اس کا کوئي مادہ داخل نہيں ہوتا ، لیکن آپ کے والد کو یہ نصیحت ہے کہ وہ ایسی لبان بھی لوگوں کے سامنے نہ چبائے جنہیں اس کے عذر کا علم ہی نہيں تا کہ کہيں وہ اسے بے روزہ ہی نہ سمجھنے لگیں ۔

اوراگر ایسی لوبان یا گوندنہ ملے یا پھرآپ کے والد کو معروف لوبان ہی چبانی پڑے کہ اگر نہ چبائي جائے تو مرض زيادہ ہونے کا یا پھر شفایابی میں تاخیر ہونے کا ڈر ہو تو پھر وہ روزہ نہ رکھے بلکہ بعد میں اس کی قضاء ادا کرے کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

اورجوبھی مریض ہویا پھر مسافر ہو اسے دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرنی چاہیے البقرۃ ( 185 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android