0 / 0
18,29322/08/2012

کیا عورت شوال کے چھ روزرکھے یا قضاء رمضان سے ابتداء کرے

سوال: 4082

کیا عورت ماہواری کی وجہ سے چھوڑے ہوئے رمضان کی قضاء پہلے کرے یا کہ شوال کے چھ روزے رکھنے چاہييں ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

جب آپ حدیث میں وارد شدہ اجروثواب حاصل کرنا چاہتی ہوں جوکہ مندرجہ ذيل حدیث میں ہے :

( جس نے رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے وہ پورے سال کے روزوں کی طرح ہی ہے ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1984 ) ۔

اس لیے عورت کو چاہیے کہ وہ پہلے رمضان المبارک کے روزے مکمل کرے اورپھر شوال کے چھ روزے رکھے تا کہ حدیث کے مطابق عمل ہوسکے اوراسے مذکورہ اجروثواب حاصل ہو ۔

لیکن اگر وہ پہلے شوال کے چھ روزے رکھے اوررمضان کی قضاء کو مؤخر کردے تویہ بھی جائز ہے لیکن رمضان کی قضاء آنے والے رمضان سے پہلے پہلے مکمل کرنا ضروری ہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الشيخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android