تازہ ترین جوابات
میری بہن اپنے خاوند سے بہت تنگ ہے، تو کیا میں اسے طلاق لینے کا مشورہ دوں؟
22/10/2024مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے قرآن کریم کی تلاوت کی آواز بنانا جائز ہے؟ کیا اس پر ثواب ملے گا؟
20/10/2024چاول کی فصل فروخت ہونے کے بعد اس کا عشر کیسے ادا کرے؟
چاول کی فصل کو اس کا دانہ بننے کے بعد فروخت کرنا جائز ہے، اور جہاں اسے چھلکے سمیت فروخت کیا جاتا ہے، وہاں اس کے نصاب کا تخمینہ دس وسق سے لگایا جائے گا، چنانچہ اگر زرعی محصول کی مقدار دس وسق ہو جائے تو فروخت کنندہ پر زرعی محصول کا عشر ادا کرنا واجب ہے، چاہے اسی زرعی محصول میں سے خرید کر ادا کرے، یا اس کے برابر نقدی قیمت عشر میں دے۔18/10/2024احادیث مدون کرنے کے کیا اسباب تھے؟
احادیث کو مدون کرنے کی وجہ یہ تھی کہ احادیث مبارکہ کو بھول جانے یا ضائع ہونے سے بچانا ، اور ساتھ ساتھ مسلمانوں تک احادیث کو پہچانا بھی مقاصد میں شامل تھا، تدوین حدیث کی ضرورت میں شدت دوسری صدی ہجری میں صغار تابعین کے دور اور ان کے بعد والے دور میں پیش آئی، یہ دور ایسا تھا کہ اس وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی احادیث صحابہ کرام کے فتاوی اور ان کے عدالتی فیصلوں کو جمع کیا جانے لگا تھا، اسی طرح تابعین کے اقوال بھی جمع کیے جانے لگے ، اسانید لمبی اور متعدد ہونے لگیں، احادیث سے تصادم رکھنے والی آرا اور اقوال سامنے آنے لگے، اور لوگوں میں جھوٹ پھیلنے لگا، ان تمام وجوہات کی بنا پر محدثین نے اپنی روایات میں سے وہی منتخب کیں جو انہیں اہم ترین اور اپنی حدیث کی تالیفات کے لیے مناسب نظر آئیں، تا کہ ان تالیفات سے تمام مسلمانوں کو عمومی طور پر جبکہ تشنگانِ حدیث کو خصوصی طور پر فائدہ ہو۔16/10/2024میں اپنے چھوٹے بچے کو قرآن کریم سے محبت کرنے والا کیسے بناؤں؟
14/10/2024مشائخ سے والہانہ محبت، ان کی تقلید کرنا اور ان کی تصاویر لٹکانے کا حکم
12/10/2024تجلی اور نزول اللہ تعالی کی صفات ہیں۔
-اللہ سبحانہ و تعالی کا کوئی ہم سر نہیں، نہ ہی کوئی اس کی شبیہ ہے، نہ ہی کوئی چیز اللہ تعالی جیسی ہے، نیز اللہ تعالی کی صفات پر مومن ایمان رکھتے ہیں، لیکن اللہ تعالی کی صفات مخلوق کی صفات کے مشابہ نہیں ہیں۔ 2- تجلی اور نزول میں فرق ہے، تجلی کا معنی ظاہر ہونا ہے، اور ایسا ظاہر ہونا کہ دکھنے لگے۔ جبکہ نزول یہ ہے کہ ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی ہر رات آسمان دنیا تک رات کی آخری تہائی میں نزول فرماتا ہے، اور یہ نزول اللہ تعالی کی شان کے لائق ہوتا ہے۔ مزید وضاحت اور تفصیل کے لیے مکمل جواب ملاحظہ کریں۔08/10/2024کیا خلع یا ظہار کی نیت سے تحریر لکھنے پر خلع یا ظہار ہو جاتا ہے ؟
06/10/2024کیا بچوں کے لیے سامانِ آسائش مہیا کرنا بھی والد پر واجب ہے؟
شریعت نے رشتہ داروں اور اولاد کے ساتھ مالی استطاعت کے مطابق ان کی ضروریات پوری کرنے کی ترغیب دلائی ہے، تاہم اگر والدین کی جانب سے کچھ آسائشی چیزیں فراہم نہ کی جائیں تو اس کی بھی کوئی نہ کوئی وجہ ہو گی، اس لیے بچوں کو اس پر منفی رد عمل نہیں دینا چاہیے، عام طور پر اس کا فائدہ فوری یا آئندہ کسی وقت بھی بچوں کو ہی ہو گا۔04/10/2024محدثین کی عبارت: “یہ حدیث حسن ہے۔” کا کیا مطلب ہے؟
29/09/2024